بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کو کوچ سے تکرار اور میچ سے قبل پلئینگ الیون سے باہر کیے جانے کے بعد ویرات کوہلی کا بھی تاریک ہوتا دیکھائی دینے لگا۔ٹیسٹ کرکٹ میں مسلسل آٹ آف فارم ویرات کوہلی کی پرفارمنس پر سوالات اٹھ رہے ہیں جبکہ سلیکشن کمیٹی انگلینڈ دورے کیلئے انہیں آرام کرواسکتی ہے۔ویرات کوہلی اپنے آخری 38 ٹیسٹ میچز میں محض 31.32 کی اوسط سے رنز اسکور کرسکے ہیں۔ کیویز کیخلاف بھارت کو ہوم گرانڈ پر ملنے والی کلین سوئپ شکست میں بھی کوہلی کا بلا خاموش رہا تھا اور اب بارڈر-گواسکر ٹرافی کے ابتدائی تین ٹیسٹ میں انکی اوسط محض 16 رہی تھی، پرتھ میں دوسری اننگز کے دوران کوہلی نے سینچری اسکور کی تھی تاہم 4 ٹیسٹ میچز میں انکی اوسط 27.83 رہی۔ بھارتی صحافی کوشن سرکار نے کہا کہ کوہلی آئندہ انگلینڈ سیریز سے قبل مسلسل ناکام پرفارمنس سے سلیکشن کیلئے اپنا انتخاب خود مشکل بنارہے ہیں۔اسی دورے میں قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ ویرات کوہلی پانچویں ٹیسٹ کے بعد ریٹائر ہوجائیں گے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی