ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں نیپال کے خلاف میچ میں گل فیروزہ اور منیبہ علی نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 105رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ قائم کی اور پاکستان کی نو وکٹوں کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔دونوں اپنی اس عمدہ پرفارمنس پر خوش ہیں۔ گل فیروزہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہر گیند کو میرٹ پر کھیلا اور مثبت اور جارحانہ حکمت عملی سے بیٹنگ کی۔ منیبہ علی نے کہا کہ انہوں نے اس سنچری پارٹنرشپ میں بہت انجوائے کیا اور گل فیروزہ کو سپورٹ کیا جو پاور پلے میں جارحانہ بیٹنگ کررہی تھیں۔منیبہ علی اور گل فیروزہ کے خیال میں متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ بہت اہم ہے اور وہ اپنی شاندار پرفارمنس کو جاری رکھنے کے لیے پراعتماد ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی