پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صنم سعید نے کہا ہے کہ ہر اداکار ہر بار محبت کے کردار میں نظر نہیں آسکتا۔حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف اداکارہ و ماڈل صنم سعید نے کہا کہ جب فواد خان اور ماہرہ خان اسکرین پر ساتھ نظر آتے ہیں تو ان کا رومانس دیکھ کر لوگوں کو جادو سا احساس ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ دونوں محبت کے کرداروں میں ہی اچھے لگتے ہیں جبکہ میں فواد کے ساتھ اسکرین پر اچھی نہیں لگتی۔ان کا کہنا تھا کہ ماہرہ خان اور فواد خان دونوں ہی خوبصورت ہیں، اسی وجہ سے ان کی جوڑی بھی سب کو بیحد پسند آتی ہے جبکہ میرے لیے یہ لازمی نہیں کہ میں ہمیشہ فواد خان کے ساتھ محبت کے کردار میں ہی نظر آں۔صنم سعید نے کہا کہ مجھے یقین نہیں آرہا ہے کہ میں اور فواد 12 سال بعد دوبارہ اسکرین پر ایک ساتھ کام کررہے ہیں، وقت اتنی تیزی سے گزر گیا کہ مجھے احساس ہی نہیں ہوا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں ایک اداکار ہوں اور مجھے ہر طرح کے کردار کرنے ہوتے ہیں تو میں دیکھنے والوں سے یہی کہنا چاہوں گی کہ ہر اداکار ہر بار محبت کے کردار میں نظر نہیں آسکتا۔واضح رہے کہ صنم سعید اور فواد خان نے بھارتی ویب سیریز برزخ کے ذریعے ایک ساتھ اسکرین پر واپسی کی ہے۔برزخ میں فواد خان اور صنم سعید نے سوتیلے بہن بھائی کا کردار ادا کیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی