پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب(اے) نے مینز اور پنجاب(بی)نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا۔ ایونٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین پرائم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان تھے جنہوں نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ظہور احمد اور ڈپٹی ڈی جی شاہد اسلام کے علاوہ شائقینِ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔گزشتہ روز پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے روڈیم ہال میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ میں مینز کے ایونٹ میں پنجاب(اے) نے کامیابی حاصل کی جبکہ خیبر پختونخوا(اے) نے دوسری اور خیبرپختونخوا(بی)نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ ویمن کا ٹائٹل پنجاب(بی)نے جیت لیا جبکہ پنجاب(اے)نے دوسری جبکہ خیبر پختونخوا (اے) نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی