کھیلتا پنجاب وومینز ویٹ لفٹنگ لاھور ڈویژن ٹیم کے ٹرائلز اج پنجاب سپورٹس بورڈ کے تعاون سے الیٹ ٹریننگ سینٹر نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس لاہور میں منعقد ہوئے جس کا افتتاح مہمان خصوصی میڈم نزہت جبیں چیئرپرسن پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن ہمراہ ٹیکنیکل آفیشلز مریم عقیل شاہ سابق انٹرنیشنل ماسٹرز ویٹ لفٹر، نازیہ پروین، حرا خان، مریم عقیل بٹ، آمنہ بابر، نائلہ مقصود بٹ، عبداللہ سہیل بٹ، حافظ عمران عزیزی تھے۔ ٹرائلز کی نگرانی ڈی ایس او طارق خان زادہ، تنویر شاہ، سیکرٹری پنجاب ویٹ لفٹنگ ایسوسی عقیل جاوید بٹ سابق انٹرنیشنل ویٹ لفٹر نے کی ۔ٹرائلز میں قصور، ننکانہ، شیخوپورہ، لاہور کی 25 سے زائد گرلز ویٹ لفٹر کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ جس میں آٹھ باڈی ویٹ کیٹیگری میں 48kgستائش سلیمان، 53kg ایمان فاطمہ، 58kg فاطمہ شاہد، 63kg رخسار پطرس، 69kg آیت مبارک، 77kg رخسار آفتاب، 86kg حمیرا افتخار، +86kg فضا آصف ویٹ لفٹر خواتین ٹرائلز جیت کر منتخب ہوئیں۔ لاھور ڈویژن ٹیم کی کوچ مریم عقیل بٹ اور مینجر عبداللہ سہیل بٹ ھونگے ۔



کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی