پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے فاسٹ بولر محمد ذیشان نے کہا ہے کہ پاکستان انڈر 19کے بعد پی ایس ایل میں موقع ملا ہے، میری پہلی کوشش ہوگی کہ ٹیم کو چیمپئن بنوا کر قومی ٹیم میں اپنی جگہ بنائوں،نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میرا تعلق فیصل آباد کے ایک چھوٹے سے گاں سے ہے، میرا بڑا بھائی بھی ڈومیسٹک سطح تک کرکٹ کھیل چکا ہے لیکن انہیں آگے بڑھنے کا موقع نہ مل سکا،پشاور زلمی کے فاسٹ بولر ذیشان نے بتایا کہ جب میں نے کرکٹ شروع کی تو بھائی نے مجھے بھرپور سپورٹ کیا، پاکستان کیلئے کھیلنا بھائی کا خواب تھا کوشش کروں گا کہ اب میں ان کا خواب پورا کر سکوں، محمد ذیشان نے بتایا کہ گھر میں سب کے قد ساڑے چھ فٹ سے اوپر ہیں، میرا قد بھی چھ فٹ 8انچ ہے، دراز قد کے ساتھ بولنگ میں رفتار ہوگی تو فائدہ ہوگا اس لیے میں اپنی بولنگ کی رفتار بڑھانے اور لائن اور لینتھ برقرار رکھنے کی کوشش کرتا ہوں، انہوں نے کہا کہ ان کے جوتے کا نمبر 15 ہے جو مقامی طور پر بڑی مشکل سے ملتا ہے اس لیے اسپورٹس کا کوالٹی شوز بیرون ملک سے منگوانا پڑتا ہے،ان کا کہنا تھا کہ انجری کھیل کا حصہ ہے فٹنس کا خاص خیال رکھتا ہوں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی