پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ ویسٹ انڈیز نے برائن لارا سٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں 175 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، ویسٹ انڈیز کی جانب سے نکولس پورن 65 رنز بنا کر نمایاں رہے، شائی ہوپ 51، ایلک ایتھانزے 40 اور کپتان روومن پاول 7 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے بارٹمین نے 2 اور کوینا مفاکا نے 1 وکٹ حاصل کی۔ جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز سکور کئے تھے، پروٹیز کی جانب سے ٹرسٹن سٹبز 76 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پیٹرک کروگر 44، کپتان ایڈن مارکرم 14، ڈونوون فریرا 8، ریسی وین ڈر ڈوسین 5، راین رکلٹن 4 اور ریزا ہینڈرکس 4 رنز بنا کر آٹ ہوئے، جورن فورٹون 11 اور کوینا مافاکا 1 رن بنا کر ناٹ آٹ پویلین لوٹے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے میتھیو فورڈ نے 3، شمار جوزف نے 2 جبکہ عقیل حسین اور روماریو شیفرڈ نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی