i کھیل

پہلے ٹیسٹ کا تیسرا دن‘ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کیخلاف 7 وکٹ پر 126رنز بنالیے‘ 155 رنز کی برتری حاصلتازترین

July 28, 2026

ٹروبا ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا، تیسرے دن ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف دوسری اننگز میں 7 وکٹ پر 126 رنز بنالیے، میزبان ٹیم کی مجموعی برتری 155 رنز ہو گئی۔پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے 311 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز 199 رنز 3 کھلاڑی آٹ سے آگے بڑھائی۔سلمان علی آغا 20 رنز بناکر آٹ ہوئے، شان مسعود نے 109 رنز کی شاندار اننگز کھیلی لیکن ان کے بعد آنے والے بیٹرز بری طرح ناکام ہوئے۔وکٹ کیپر محمد رضوان 12، آل رانڈر عامر جمال 3 اور علی عثمان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔ خرم شہزاد نے 19 رنز بناکر ٹیم کا اسکور 282 تک پہنچایا، محمد عباس کوئی رن نہ بناسکے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جسٹن گریوز نے 5 کھلاڑیوں کو ئوآٹ کیا۔ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف دوسری اننگز 29 رنز کی برتری سے شروع کی لیکن اس کی 4 وکٹیں 43 رنز پر گر گئیں ۔اسکور 80 پر پہنچا تو تاگی نارائن چندر پال بھی 35 رنز بناکر آٹ ہوگئے، جسٹن گریوز 20 رنز بناکر آٹ ہوئے۔93 کے مجموعی اسکور پر کپتان روسٹن چیس بھی 5 رنز بناکر پویلین لوٹے۔تیسرے دن کے اختتام تک ویسٹ انڈیز نے 7 وکٹ پر 126 رنز بناکر 155 رنز کی مجموعی برتری حاصل کرلی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے شیمار جوذف 22 اور کیمار روچ 5 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 3 اور خرم شہزاد نے ایک وکٹ حاصل کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی