بھارتی ریسلر انتم پنگھل اور ان کی ٹیم کو پیرس سے ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریسلرانتم پنگھل کی بہن نشا ان کا ایکریڈیٹیشن کارڈ (اجازت نامہ)استعمال کرتے ہوئے پکڑی گئیں۔ انتم اپنا کچھ سامان اولمپکس ولیج میں بھول گئی تھیں جس کے بعد انتم نے اپنی بہن کو سامان واپس لانے کے لیے گیمز ولیج بھیجا جہاں انتم کی بہن کوگیمز ولیج سے سامان واپس لاتے ہوئے سکیورٹی آفیسرنے پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کردیا۔ انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ فرانسیسی حکام کی نشاندہی پر انتم اور ان کے اسٹاف کو واپس بھیجنے کا فیصلہ ہوا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی