i کھیل

پیرس اولمپکس ،مردوں کی 100 میٹر دوڑ میں منفرد ریکارڈ قائمتازترین

August 05, 2024

پیرس اولمپکس 2024 میں مردوں کی 100 میٹر دوڑ میں نئی تاریخ رقم ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیمی فائنل میں 12 کھلاڑیوں کی ٹائمنگ 10 سیکنڈز سے کم رہی ، چار کھلاڑی 10 سیکنڈز سے کم ٹائمنگ کے باوجود فائنل میں نہ آسکے۔ اولمپکس کی تاریخ میں پہلی بار 10 سیکنڈز سے کم ٹائمنگ کے باوجود کوئی فائنل دوڑ سے محروم ہوا ہے۔ ساوتھ افریقہ کے بنجمن رچرڈ سن 9.95 سیکنڈز، جاپان کے عبدالحکم بران 9.96 سیکنڈز، برطانیہ کے لوئی ہنچ کلف اور کینیڈا کے آندرے ڈی گراس 9.98 کی ٹائمنگ کے باوجود فائنل سے محروم ہوگئے۔ دوسری جانب کیریبین جزائر کے ملک سینٹ لوشیا کی جولین ایلفرڈ پیرس اولمپکس میں خواتین کی 100 میٹر دوڑ جیت کر دنیا کی تیز ترین خاتون ایتھلیٹ بن گئیں۔ جولین ایلفرڈ نے 100 میٹر دوڑ کا فاصلہ دس اعشاریہ سات دو سیکنڈز میں طیکیا، امریکا کی شاکیری نے سلور اور میلیسا جیفرسن نے برانز میڈل جیتا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی