پیرس اولمپکس میں میڈلز کی جنگ جاری ہے، اولمپکس کے دوسرے روز مزید 13 گولڈ میڈلز کا فیصلہ ہوگیا ،پوائنٹس ٹیبل پر جاپان چار گولڈ میڈلز سمیت 7 گولڈ میڈل لے کر سرفہرست ہے۔ میڈلز ٹیبل پر اب تک 22 ملکوں کا کھاتہ کھل چکا ہے۔پیرس اولمپکس میں دو روز کے مقابلوں کے بعد جاپان 4 گولڈ،2 سلور اور 1 برانز میڈل کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے۔ آسٹریلیا 4 گولڈ اور 2 سلور میڈلز کے ساتھ12 مجموعی میڈلز کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے۔امریکا کے مجموعی میڈلز 12 ہیں لیکن گولڈ میڈلز کی تعداد 3 ہے جس کی وجہ سے وہ تیسرے نمبر پر ہے، امریکی ایتھلیٹس نے 6 سلور اور 3 برانز میڈلز بھی حاصل کئِے۔فرانس کے 3 گولڈ، 3 سلور اور 2 برانز میڈلز ہیں جبکہ کوریا نے 3 گولڈ، 2 سلور اور 1 برانز میڈل لیا۔میڈلز ٹیبل پر چین نے اب تک 3 گولڈ میڈل کے علاوہ 1 سلور اور 2 برانز میڈلز جیت لیے، اٹلی نے 1 گولڈ، 2 سلور اور 3 برانز، قازقستان نے 1 گولڈ 2 برانز، جبکہ بیلجیم نے 1 گولڈ اور 1 برانز میڈل جیتا ہے۔جرمنی، ہانگ کانگ اور ازبکستان نے 1، 1 گولڈ میڈل جیتا جبکہ برطانیہ نے 2 سلور ، 2 برانز، برازیل نے 1 سلور ، 2 برانز جبکہ کینیڈا نے 1 سلور اور 1 برانز میڈل جیتا ہے۔ فجی، کوسوو، منگولیہ، پولینڈ اور تیونس نے 1-1 سلور میڈل جیتا، سوئیڈین نے 2 برانز میڈلز حاصل کئے جبکہ مصر، اسپین، ہنگری، انڈیا میکسیکو، مولدووا، اور جنوبی افریقا نے ایک، ایک برانز میڈل جیتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی