پیرس اولمپکس 2024 کی افتتاحی تقریب میں اولمپکس کا جھنڈا الٹا لہرا دیا گیا۔ گزشتہ روز فرانس کے دارالحکومت میں منعقد ہونیو الی تقریب میں جہاں ایتھلیٹس کی دریائے سین میں کشتیوں پر غیر روایتی آمد سے لے کر تاریخ میں پہلی بار کھلی فضا میں ہونے والی تقریب تک اور لیڈی گاگا او سیلینا ڈائن جیسی گلوکاراں کی پرفارمنس نے چار چاند لگائے وہیں ایک غلطی سے منتظمین کڑی تنقید کی زر میں آگئے۔ فرانس کے ریپبلیکن گارڈ کے آفسران نے پانچ رنگوں کے دائروں والا اولمپکس کا جھنڈا الٹا بلند کیا۔ جھنڈا بلند کیے جانے کے دوران ریڈیو فرانس شوئر کے 60 موسیقار اولمپک ترانہ بجا رہے تھے۔ تاہم، کسی بھی آفیشل نے یہ بات نوٹ نہیں کی کہ اولمپک کا جھنڈا الٹا بلند کیا جا رہا ہے۔ درست ترتیب میں جھنڈے کے بالائی حصے میں نیلے، سیاہ اور سرخ رنگ کے تین دائرے ہوتے ہیں جبکہ نیچے سبز اور پیلے دائرے ہوتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی