پیرس اولمپک گیمز2024،مینز شارٹ بورڈ سرفنگ ایونٹ میں میزبان فرانس کے سرفرکائولی واست نے سونے کا تمغہ جیت لیا،آسٹریلیا کے سرفر جیک رابنسن نے سلور اور برازیل کے گیبریل مڈینا نے برانز میڈل اپنے نام کیا،منگل کو تاہیتی کے مقام پر ہونے والے مینز شارٹ بورڈ سرفنگ ایونٹ میں میزبان فرانس کے سرفرکائولی واست نے 17.67سکور کے ساتھ پہلی پوزیشن کے ساتھ طلائی تمغہ جیت لیا، ان مقابلوں میں آسٹریلیا کے سرفر جیک رابنسن نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا جبکہ برازیل کے گیبریل مڈینا نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی