i کھیل

پیار کی کوئی حد نہیں، بشری انصاری نے متاثر کن پوسٹ شیئر کردیتازترین

August 15, 2024

معروف سینئر اداکارہ بشری انصاری نے اس سال بھی جشنِ آزادی کے موقع پر پیار بانٹنے کی ترغیب دی ہے۔لیجنڈری اداکارہ و کامیڈین بشری انصاری نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ انسٹاگرام پر ایک محبت سے بھری متاثر کن پوسٹ شیئر کی ہے۔پوسٹ میں قومی ہیرو، جیویلن گولڈ میڈلسٹ، ارشد ندیم کی والدہ اور پڑوسی ملک کے جیویلن کھلاڑی، سلور میڈلسٹ نیرج چوپڑا کی والدہ کو دیکھا جا سکتا ہے۔بشری انصاری کی جانب سے شیئر کی گئی اس تصویر میں نیرج چوپڑا کی والدہ نے پاکستانی جبکہ ارشد ندیم کی والدہ نے بھارتی جھنڈا بطور دوپٹہ اوڑھا ہوا ہے۔اس پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ پیار کی کوئی حد نہیں، برائے مہربانی برصغیر کے اس یومِ آزادی کے موقع پر محبتیں بانٹیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی