i کھیل

پی سی بی پاکستان سپر لیگ کی اچھی ونڈو نکالنے کیلئے پرامیدتازترین

April 16, 2024

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ پاکستان کا ایک برانڈ ہے اس لیے نہ کوئی کوتاہی ہو گی نہ اسے نظر اندز کیا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل کے 10 ویں ایڈیشن کے لیے اچھی ونڈو نکالنے کے لیے پر امید ہے اور اس سلسلے میں تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ جلد مشاورت کی جائے گی۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کمٹمنٹس کو پورا کرنے کے ساتھ پی ایس ایل کے 10 ویں ایڈیشن کے لیے ایک اچھی ونڈو نکالیں گے، پی سی بی کے عہدیداران انٹرنیشنل کمٹمنٹس اور لیگ پر کام کر رہے ہیں، اس سلسلے میں تمام فرنچائزز اور اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ روایتی طور پر جنوری سے مارچ کے درمیان ہوتی ہے لیکن آئندہ برس جنوری، فروری میں سہ فریقی سیریز، فروری مارچ میں چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی اور پھر دورہ نیوزی لینڈ کی وجہ سے کرکٹ بورڈ کو پی ایس ایل کی روایتی ونڈو تبدیل کرنے کا چیلنج درپیش ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی