i کھیل

پی سی بی نیشنل انڈر-17 کرکٹ کپ کا آغاز 16اپریل سے ہوگاتازترین

April 13, 2026

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام نیشنل انڈر-17 کرکٹ کپ کا آغاز 16اپریل سے ہوگا جس سے میٹرک اور اے لیول کے امتتحانات دینے والے نوجوان کھلاڑی متاثر ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل انڈر-17 کرکٹ کپ میں منتخب ہونیوالے بچوں کے والدین نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین محسن نقوی اور جنرل منیجر ڈومیسٹک کرکٹ جنید ضیا کی توجہ اس معاملے کی طرف کرواتے ہوے درخواست کی ہے کہ نیشنل انڈر-17 کرکٹ کپ کے شیڈول پر نظر ثانی کی جاے۔ کیونکہ ٹورنامنٹ 16 اپریل سے شروع ہو رہا ہے جبکہ اسی دوران ملک بھر میں سالانہ میٹرک اور اے لیول کے امتحانات بھی جاری ہوں گے جس کی وخہ سے کئی باصلاحیت کھلاڑی اپنی صلاحیتیں دکھانے کے موقع سے محروم ہو سکتے ہیں۔ دوسری جانب پی سی بی حکام نے موقف اختیار کیا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا شیڈول ایک سال قبل ہی مرتب کرلیاجاتا ہے۔ انڈر 13ٹورنامنٹ سے شروع ہونیوالے ڈومیسٹک سیزن میں مرحلہ وار انڈر۔17، انڈر۔19، ونj ڈے، فرسٹ کلاس ٹورنامنٹس کا انعقاد ہوتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی