i کھیل

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کا مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو بھیج دیاتازترین

May 08, 2024

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) سیزن 10 کا مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو بھیج دیا ہے۔ شیڈول کے مطابق زیادہ سے زیادہ دس میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوں گے جبکہ آٹھ میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور ملتان اسٹیڈیم پانچ پانچ میچوں کی میزبانی کرے گا۔ مزید برآں چار میچز نیوٹرل وینیوز پر ہوں گے۔ کراچی میں محدود میچز گزشتہ سیزن میں کراڈ ٹرن آٹ کی وجہ سے ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے تمام دس میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔ کراچی کنگز اور پشاور زلمی نو، نو میچ کھیلیں گے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز آٹھ، آٹھ میچ فلڈ لائٹس میں کھیلیں گے۔ کراچی میں شیڈول کے پانچوں میچوں کی میزبانی کنگز کرے گی۔قلندرز بھی اپنے آدھے میچ ہوم گرانڈ پر کھیلے گی۔ گلیڈی ایٹرز اپنے پانچ میچ لاہور میں کھیلے گی۔ سلطان اور یونائیٹڈ اپنے اپنے ہوم گرانڈز یعنی ملتان اور راولپنڈی پر پانچ پانچ بار ایکشن میں نظر آئیں گے۔ زلمی کے پانچ میچز راولپنڈی میں بھی کھیلے جائیں گے۔ مزید یہ کہ ٹیمیں 7 اپریل 2025 کو رپورٹ کریں گی۔ پریکٹس سیشن 11 اپریل تک جاری رہیں گے۔افتتاحی میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان ہفتہ 12 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ اگلے روز پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان راولپنڈی میں دو میچ کھیلے جائیں گے جبکہ کراچی میں کنگز اور ملتان سلطانز آمنے سامنے ہوں گے۔ راولپنڈی میں میچز کی ابتدائی سیریز 19 اپریل کو ختم ہوگی جبکہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میچز 21 کو مکمل ہوں گے۔میچز 22 اپریل سے ملتان اور 24 اپریل سے لاہور میں شروع ہوں گے۔ آخری میچ 4 مئی کو قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس کے بعد راولپنڈی چار اور ملتان دو میچوں کی میزبانی کرے گا۔ 11 سے 14 مئی تک کوئی میچ نہیں ہوگا جس کے بعد 15 مئی کو کوالیفائر نیوٹرل مقام پر کھیلا جائے گا، 16 کو ایلیمینیٹر، 18 کو کوالیفائر 2 اور فائنل 20 مئی کو کھیلا جائے گا۔ پی سی بی نے مجوزہ شیڈول میں نیوٹرل وینیو کے نام ظاہر نہیں کیے ہیں جبکہ امکان ہے کہ یہ انگلینڈ ہی ہوگا۔ یاد رکھیں کہ یہ ان میچوں کا ابتدائی شیڈول ہے جن کا فرنچائزز جائزہ لیں گی اور پی سی بی سے رابطہ کریں گی اور تبدیلیاں ممکن ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی