i کھیل

پی سی بی نے بے سہارا و یتیم بچوں کو میچ دیکھانے کیلئے خصوصی دعوت دیدیتازترین

April 24, 2024

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے بے سہارا و یتیم بچوں کو میچ دیکھانے کیلئے خصوصی دعوت دیدی۔بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے چوتھے ٹی20میچ کیلئے 140بے سہارا و یتیم بچوں کو میچ دیکھنے کی دعوت دی ہے۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہدایت پر بچوں کیلئے فرسٹ کلاس انکلوژر کی ٹکٹس فراہم کردی گئی ہیں، انکا کہنا تھا کہ بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کی یہ حققیر سی کاوش ہے۔واضح رہے کہ سیریز کا چوتھا ٹی20میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے مابین سیریز 1-1سے برابر ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی