i کھیل

پی سی بی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا فیصلہ، کئی عہدیداروں کو فارغ کیا جائیگاتازترین

April 03, 2024

پاکستان کرکٹ بورڈ کے کئی شعبوں کو ری ویمپ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا اور اس کے لیے شعبوں کو از سر نو ترتیب دینے سے تقرر و تبادلے ہونے کا بھی امکان ہے۔ شعبوں کی ری اسٹرکچرنگ کرنے کی وجہ سے کئی عہدیداروں کو فارغ بھی کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈائریکٹر کوآرڈینیشن بریگیڈیئر ریٹائڑد ساجد حمید کی جگہ نئی تقرری ہو گی، ساجد حمید کو عہدے سے ہٹایا جا رہا ہے۔ چیئرمین محسن نقوی حال ہی میں بورڈ میں ہونے والی مس مینجمنٹ کی وجہ سے خوش نہیں ہیں اور انہوں نے مس مینجمنٹ پر زیرو ٹالرینس کا پیغام سب کو پہنچا دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی