پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے سوشل میڈیا پر سوالات و جوابات کے سیشن میں شرکت کے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے۔ پی سی بی نے قومی ٹیم کے سینٹرل کانٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کے سوشل میڈیا پر سوال وجواب کے سیشن میں شرکت کرنے کے معاملے پر پالیسی وضع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینٹرل کانٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کے سوشل میڈیا پر سوالات و جوابات سیشن میں شرکت کو سینٹرل کانٹریکٹ کی روشنی میں دیکھا جائے گا۔ پی سی بی کو خدشہ ہے کہ کھلاڑی کسی تنازعے میں نہ پڑ جائے، پی سی بی اس بارے میں کھلاڑیوں اور ان کے ایجنٹوں سے بات چیت کرے گا۔ پی سی بی کے شعبہ انٹرنیشنل کرکٹ کو اس حوالے سے جائزہ لینے کی ہدایت بھی جاری کردی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ حال ہی میں بابر اعظم اور شاہین آفریدی نے سوشل میڈیا پر سوالات و جوابات کے سیشن میں حصہ لیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی