پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) نے فاسٹ بولر محمد عامر کا بروقت ویزا جاری نہ ہونے پر کرکٹ آئرلینڈ سے ناراضگی کا اظہار کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے اپنی ناراضی اور مایوسی سے کرکٹ آئر لینڈ کو باضابطہ آگاہ کردیا ہے۔پی سی سی کی جانب سے مستقبل میں کرکٹ تعلقات خوشگوار نہ رہنے سے متعلق بھی خبردار کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق میزبان کرکٹ بورڈ پر اسکواڈ کے تمام اراکین کے بروقت ویزوں کے اجرا کی ذمہ داری تھی جب کہ محمد عامر نے اسکواڈ کے دیگر اراکین کے ساتھ ہی ویزا اپلائی کیا تھا۔ذرائع کے مطابق ویزا نہ ملنے کی وجہ سے محمد عامر آئرلینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے باہر ہوگئے، محمد عامر کو اب براہ راست انگلینڈ بھجوائے جانے کا امکان ہے۔مزید برآں پی سی بی کو خدشہ ہے کہ محمد عامرکے نہ ہونے سے ورلڈکپ کیلئے کمبی نیشن بنانے میں نقصان پہنچا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی