i کھیل

پی ایس بی نیشنل کوچنگ سنٹرکراچی کی جدید طرزتعمیرکا فیصلہتازترین

April 23, 2024

پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی)نیشنل کوچنگ سنٹر کراچی کو جدید طرز پر بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔کھیلوں کی جدید سہولیات کی فراہمی دو مرحلوں میں مکمل کی جائیگی ، تعمیر کے بعد کوچنگ سنٹر کیسا لگے گا؟ تھری ڈی ماڈل سامنے آگیا۔پہلے مرحلے میں دو نئے گرائونڈز، ری ہیبلیٹیشن سنٹر اور دو ہاسٹلز تعمیر کئے جائینگے جبکہ دوسرے مرحلے میں نیا ٹارٹن ٹریک ، سوئمنگ پول اور فٹبال کی مصنوعی گراس لگائی جائیگی۔پہلے مرحلے کے منصوبے پر 39کروڑ 78لاکھ روپے لاگت آئیگی ، نیشنل کوچنگ سینٹر میں ملک کا پہلا فائیو اے سائیڈ ہاکی سٹیڈیم تعمیر کیا جائیگا ، جدید طرز کا فٹبال سٹیڈیم بھی منصوبے میں شامل ہے ،ہاکی اور فٹبال سٹیڈیمز کی تعمیر پر 17کروڑ روپے لاگت آئیگی ، انڈور جمنازیم ، بیڈمنٹن ہال ، ہاسٹلز کی تعمیر ، ری ہیبلیٹیشن سینٹر منصوبے میں شامل ہیں ، نئے آفس کی تعمیر ، ٹریک پر آٹھ نئے فلڈ لائٹس ٹاور بھی نصب کئے جائینگے۔نئی سڑکیں بھی تعمیر کی جائیں گی جبکہ ان منصوبوں پر 22کروڑ 78لاکھ روپے خرچ ہونگے ، یہ منصوبہ ایک سال میں مکمل ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی