i کھیل

پی ایس ایل، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے روسو اور ثاقب کا شاندار کیچ، ویڈیو وائرلتازترین

April 06, 2026

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے رائیلی روسو اور ثاقب خان کے شاندار کیچ پکڑنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔تفصیل کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں گزشتہ روز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں۔ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی بیٹنگ کے دوران اسٹیو اسمتھ نے حسن نواز کی گیند پر ڈیپ مڈوکٹ کی جانب اونچا شاٹ کھیلا۔وہاں موجود رائیلی روسو نے بانڈری لائن کے بلکل نزدیک بھاگتے ہوئے کیچ پکڑا اور بانڈری لائن کے پار جانے لگے تو عین اسی وقت گیند لانگ آن پر موجود متبادل فیلڈر ثاقب خان کی جانب اچھال دی جسے انہوں نے کیچ کرلیا۔اسٹیو اسمتھ کو اس شاندار کیچ کے باعث 53 رنز پر پویلین واپس لوٹنا پڑا تاہم یہ کیچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو فتح نہ دلوا سکا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی