پاکستان سپر لیگ 11 کے کوالیفائر میچ کے دوران بابر اعظم کی موجودگی میں ویرات کوہلی کا مداح توجہ کا مرکز بن گیا۔تفصیل کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں بھارت کے سپر اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کی شرٹ پہنے نوجوان توجہ کا مرکز بنا رہا۔ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہونے والے میچ کے دوران مرکزی عمارت کے تیسرے فلور پر موجود ایک نوجوان مقبول رہا۔مذکورہ نوجوان سابق بھارتی ٹیسٹ کپتان اور معروف بیٹر ویرات کوہلی کے نام والی جرسی میں ملبوس تھا۔فلور پر آزادانہ گھومنے والے نوجوان کا کہنا تھا کہ میں کرکٹ کا فین اور ویرات کوہلی کا دیوانہ ہوں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی