پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کیلئے انجری کا بہانہ بنانے والے شمر جوزف انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل)کیلئے فٹ ہوگئے،پشاور زلمی کے ہیڈکوچ ڈیرن سیمی نے گزشتہ روز ملتان سلطانز کیخلاف پہلے کوالیفائر میں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شمر جوزف انجری کے باعث پشاور زلمی کے اسکواڈ کو جوائن نہیں کرسکیں گے۔سیمی کی پریس کانفرنس کے کچھ ہی دیر بعد انجری کے بہانہ بناکر پاکستان سپر لیگ کیلئے نہ آنے والے شمر جوزف آئی پی ایل میں لکھن سپر جائنٹس کی نمائندگی کیلئے بھارت پہنچ گئے، جس پر شائقین کرکٹ نے انکی انجری پر سوال اٹھادیئے،انہوں نے آئی پی ایل میں انگلش کرکٹ مارک ووڈ کی جگہ اسکواڈ میں جگہ دی گئی ہے۔دوسری جانب قومی ٹیم کی کوچنگ کیلئے ڈیرن سیمی فیورٹ قرار دیئے جارہے تھے تاہم کیریبین کرکٹر کا کہنا ہے کہ وہ بطور ہیڈکوچ ویسٹ انڈیز ٹیم کیساتھ منسلک ہیں اور ٹیم کو ہوم گرائونڈ پر ٹی20ورلڈکپ جتوانے کیلئے پرعزم ہیں۔واضح رہے کہ پشاور زلمی نے آسٹریلیا کے خلاف ویسٹ انڈیز کی تاریخی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے شمر جوزف کو پی ایس ایل ڈرافٹس میں اسکواڈ کا حصہ بنایا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی