i کھیل

پی ایس ایل کی آسٹریلوی پریزنٹر کی سوشل میڈیا پر دھومتازترین

April 08, 2026

پی ایس ایل 11 میں ہر دلعزیز آسٹریلوی پریزنٹر جیس کرو نے لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مسجد کے احترام میں حجاب پہن کر سب کو حیران کر دیا، ان کے اس انداز پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے دل کھول کر ان کی تعریف کی۔ان کی موجودگی نہ صرف حسن و وقار کی عکاسی کر رہی تھی بلکہ انہوں نے مسجد کی روحانی فضا میں اپنی پرامن اور دلکش موجودگی سے ہر کسی کا دل جیت لیا۔ سوشل میڈیا پر مداحوں نے جیس کرو کے اس انداز کی تعریف کرتے ہوئے اسے حجاب کے ساتھ فیشن اور احترام کا بہترین امتزاج قرار دیا۔ جیس کرو کے بادشاہی مسجد لاہور کے اس دورے کو سوشل میڈیا پر بڑا سراہا جا رہا ہے، سوشل میڈیا پر جیس کرو کی تصاویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور شائقین نے انہیں خوب سراہا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی