اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان ہونے والے میچ کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کے پوائنٹس ٹیبل کی دلچسپ صوتحال سامنے آگئی۔جمعرات کے روز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے 24ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 5وکٹوں سے شکست دی ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شکست دے کر دو اہم پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔اپنے 9میچوں میں مجموعی طور پر 9پوائنٹس کے ساتھ اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور بہترین نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔دوسری جانب کراچی کنگز آٹھ میچوں کے بعد 6پوائنٹس کے ساتھ سٹینڈنگ میں پانچویں نمبر پر ہے۔ملتان سلطانز 8میچوں میں سے 6میں کامیابی حاصل کر نے کے بعد 12پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی