عوام نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پلے آف مرحلے کے میچز میں تماشائیوں کو آنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کردیا۔سوشل میڈیا پر جاری مہم میں صارفین کا کہنا ہے کہ کرکٹ صرف کھیل نہیں، قوم کا جذبہ ہے، اب میچزخالی اسٹیڈیمز میں نہیں، بلکہ بھرپور عوامی جوش اور جذبے کے ساتھ ہونے چاہیے۔ حکومت اور وزیراعظم سے اپیل ہے کہ عوام کو اپنے ہیروز کو میدان میں سپورٹ کرنے کا موقع دیا جائے۔واضح رہے کہ کفایت شعاری اقدامات کے باوجود وزیراعظم شہبازشریف نے پی ایس ایل الیون کے فائنل میں تماشائیوں کو آنے کی اجازت دیدی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی