i کھیل

پی ایس ایل 2025ایڈیشن میں کم از کم 8ٹیموں کی حقدار ہے، وقار یونستازترین

March 22, 2024

سابق فاسٹ بولر وقار یونس نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)میں ٹیمیں بڑھانے کی تجویز دیدی۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس(ٹوئٹر)پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وقار یونس نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو تجویز دی کہ پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)جیسے بڑے برانڈ کے لیے 6ٹیمیں بہت کم ہیں، پی ایس ایل 2025ایڈیشن میں کم از کم 8ٹیموں کی حقدار ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ گزشتہ برس پی ایس ایل میچز کے دوران ویمنز ٹیم کے 3نمائشی میچ کروائے گئے تھے، اس مرتبہ کیوں نہیں ہوئے؟وقار یونس نے ایک اور تجویز پیش کی کہ پی ایس ایل کے دوران اردو کمنٹری کے لیے الگ چینل اور سیٹ اپ ہونا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی