پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کا سنسنی خیز پہلا مرحلہ اختتام کو پہنچ گیا۔پشاور زلمی کی ٹیم 17 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر موجود ہے۔پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کوالیفائر میچ آج (منگل کو) نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ پہلا ایلیمینیٹر میچ کل 29 اپریل کو حیدرآباد کنگزمین اور ملتان سلطانز کے درمیان لاہور میں ہوگا۔کوالیفائر میچ کی فاتح ٹیم فائنل میں رسائی حاصل کرلے گی جبکہ شکست خوردہ ٹیم اور ایلیمینیٹر ون کی فاتح ٹیم یکم مئی کو فائنل میں رسائی کے لیے پنجہ آزمائی کریں گی۔ایونٹ کا فائنل 3 مئی کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس میں شائقین کرکٹ بھی اسٹیڈیم میں میچ سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی