بھارتی کرکٹر ہاردیک پانڈیا سے علیحدگی بعد سابق اہلیہ نتاشا اسٹینکوچ کی پہلی پوسٹ سامنے آگئی۔واضح رہے کہ نتاشا اپنے بیٹے اگاستیا کے ساتھ بھارت چھوڑ کر سربیا منتقل ہوگئی ہیں، نتاشا نے سربیا میں اپنے گھر سے تصاویر پوسٹ کیں۔ حال ہی میں انھوں نے اپنے بیٹے کے ساتھ تصاویر شیئر کیں اور اس کے لیے ایک پیار بھرا نوٹ تحریر کیا۔ایک تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نتاشا نے اپنے بیٹے کو اپنے بازووں میں اٹھا رکھا ہے، انھوں نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر کیپشن لگایا: ہیپی برتھ ڈے مائی کوولی بوولی۔ ساتھ ہی ہارٹ اور اسٹارز کی ایموجی بھی شیئر کی۔ انہوں نے مزید لکھا: خدا تمہیں ہمیشہ خوش رکھے میرے چھوٹے سے پمپکن۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی