بین الاقوامی سطح کی نامورنوجوان پاکستانی کوہ پیماثمینہ بیگ سکردو سے کی خصوصی پرواز کے ذریعے سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کردیا گیا،سی ایم ایچ راولپنڈی میں ثمینہ بیگ کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے ،ثمینہ بیگ کو بین الاقوامی سطح کے کوہ پیما مشن کے دوران صحت کی خرابی کے باعث 7جولائی کو پاکستان آرمی کی جانب سے ریسکیو کیا گیا،سی ایم ایچ راولپنڈی میں پاکستان آرمی کے ڈاکٹرز اورپیرا میڈیکل اسٹاف کی ٹیم مستقل طور پر ثمینہ بیگ کی نگہداشت و علاج میں مصروف ہے،ثمینہ بیگ کی حالت خطرے سے باہرہے اورانکی صحت بتدریج بحالی کی جانب گامزن ہے،ثمینہ بیگ پاکستان کا قومی اثاثہ ہیں اور پاکستان آرمی مستقبل میں بھی عوام اوراپنے ہیروز کی خدمت کے لیے پر عزم ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی