i کھیل

پاکستانی فٹ بال ٹیم فیفا آسیان کپ میں حصہ لے گیتازترین

July 29, 2026

پاکستان کی مردوں کی فٹ بال ٹیم پہلی بار فیفا کے زیرِ اہتمام آسیان کپ میں حصہ لے گی۔ٹورنامنٹ رواں سال ستمبر اور اکتوبر میں ہوگا۔ مارچ میں قومی خواتین ٹیم کی فیفا سیریز میں شرکت کے بعد اب مردوں کی قومی ٹیم بھی ستمبر میں فیفا آسیان کپ کے افتتاحی ایڈیشن میں حصہ لے کرملکی تاریخ رقم کرے گی۔پاکستان ان 14 ٹیموں میں شامل ہے جو اس نئے ٹورنامنٹ میں شریک ہوں گی، جبکہ شاہینز ان 3 مدعو ٹیموں میں شامل ہیں جو آسیان خطے سے باہر سے اس ٹورنامنٹ میں شریک ہوں گی، دیگر 11 ٹیمیں جنوب مشرقی ایشیا سے تعلق رکھتی ہیں۔پی ایف ایف کے صدر سید محسن گیلانی کا کہنا ہے کہ قومی ویمن فٹبال ٹیم کی فیفا سیریز میں شرکت کے بعد اب قومی مینز فٹبال ٹیم بھی اپنے پہلے فیفا ایونٹ میں شرکت کرے گی، جو پاکستان فٹبال کے لیے ایک تاریخی سنگ میل ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ قومی ٹیم کو مضبوط حریفوں کے خلاف کھیلنے اور بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتیں منوانے کا بہترین موقع فراہم کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی