شارجہ واریئرز کو آئی ایل ٹی 20 سیزن 2 کے 18 ویں میچ میں ٹیبل میں سرفہرست ایم آئی ایمریٹس نے 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ مقابلہ ابوظبی کے شیخ زاید اسٹیڈیم میں ہوا۔ایمریٹس نے اپنی باو¿لنگ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے بائیں ہاتھ کے اسپنرز وقار سلام خیل (18 رنز دیکر 3 وکٹ) اور عقیل حسین (20 رنز دیکر 2 وکٹ) کی مدد سے واریئرز کو 129 رنز پر روک دیا۔انہوں نے وارئیرز کے بلے بازوں کے گرد جال بن کر انہیں رنز بنانے سے روک دیا تھا جبکہ تجربہ کار فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ نے 29 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔جانسن چارلس نے 31 گیندوں پر 3 چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 29 رنز بنائے اور ولیمز نے 25 گیندوں پر تین چوکے اور ایک چھکا لگا کر 35 رنز بنائے۔اس کے بعد ایم آئی ایمریٹس نے بھی اپنی بیٹنگ کے جوہر دکھائے اور 11.1 اوورز میں ہدف حاصل کرلیا۔ متحدہ عرب امارات کے کپتان اور ایم آئی ایمریٹس کے اوپنر محمد وسیم نے شاندار اننگز کھیلی۔ انہوں نے پہلے اوور میں کرس ووکس کو لگاتار دو چوکے لگائے اور پھر مارک واٹ کو تین چھکے اور دو چوکے مارے۔ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر محمد جواد اللہ نے وسیم کو 37 رنز پر ولیمز کے ہاتھوں آو¿ٹ کیا۔ 13 گیندوں پر ان کی اننگز میں 4 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ کپتان نکولس پورن (24) اور آندرے فلیچر (22) نے ٹیم کو آسانی سے ہدف تک پہنچایا اس وقت میچ کی 53 گیندیں باقی تھیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی