i کھیل

پاکستانی عوام خود کرپٹ ہیں' مریم نفیس کا موقفتازترین

August 26, 2024

اداکارہ مریم نفیس نے معاشرے کے اہم مسائل اجاگر کرکے سب کی توجہ حاصل کرلی۔ ایک انٹرویو میں مریم نفیس کا کہنا تھا کہ،میری نظر میں پاکستان کی اکثریت عوام خود کرپٹ ہے، کیونکہ یہاں میرٹ پر کچھ نہیں ہوتا۔ یہاں غیر ملکی اور مقامی سطح پر جو کچھ ہوتا ہے وہ مضحکہ خیز ہے۔اداکارہ کے مطابق صرف مہنگائی، سیاسی عدم استحکام، ملکی مسائل ہی اہم مسئلہ نہیں ہیں بلکہ اغوا، ہراساں کرنے، حملے اور قتل و غارت جیسے مسائل زیادہ تشویشناک اور سنگین ہیں۔مریم نفیس نے اہم پہلو پر بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان میں بچوں کا اسکول جانا ایک اہم مسئلہ ہے، ہمارے پاس تعلیم اور صحت کی بنیادی سہولیات کا فقدان ہے' معاشرے میں ہراسانی کے بڑھتے واقعات کے سبب لوگ اپنی بیٹیوں کو گھروں سے باہر نکالنے سے اب ڈرتے ہیں۔اداکارہ کے مطابق وہ بھی خود کو پاکستان میں غیر محفوظ محسوس کرتی ہیں کیونکہ مردوں نے پاکستان میں خواتین کے لیے غیر محفوظ ماحول بنا رکھا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی