i کھیل

پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کی سیکرٹری کا اختیارات سے تجاوز،ورلڈچیمپین شپ کیلئے خودکو کوچ بناڈالا، تائیکوانڈوحلقوں میں تشویشتازترین

April 07, 2026

پاکستان تا ئیکوانڈو فیڈریشن کی نومنتخب سیکرٹری کا اختیارات سے تجاوز، بیرون ملک دورے کیلئے خود کو ورلڈ جونیر تائیکوانڈو چیمپئین شپ میں پاکستان جونئیر ٹیم کا کوچ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق ناجیہ رسول جو پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے حالیہ انتخابات میں سیکرٹری منتخب ہوئی تھی، نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے دیگر کوچز کا حق مارنا شروع کردیا ہے جس کے باعث تائیکوانڈو فیڈریشن میں تنازعہ پیدا ہوا گیا ہے۔ ورلڈ جونیر تائیکواڈو چیمپئین شپ 12اپریل سے 17اپریل تک ازبکستان میں کھیلی جانی ہے جس میں فیڈریشن سیکرٹری ناجیہ رسول نے خود کو ہی کوچ مقرر کردیا ہے جس کے باعث تائیکوانڈو حلقوں میں تشویش پای جا رہی ہے جبکہ آی او سی کی اسکالر شپ کے تحت کوچنگ کی مد میں مبینہ طور پر ماہانہ ادائیگیاں بھی لے رہی ہیں۔ اس ضمن میں ناجیہ رسول نے موقف اختیار کیا کہ فیڈریشن سیکرٹری کا کوچ بننا غلط نہیں، فیڈریشن سیکرٹری بننے سے قبل کوچ رہی ہوں،پاکستان سپورٹس بورڈ نے اس دورے کیلئے ایک روپیہ کی فنڈنگ نہیں کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی