i کھیل

پاکستان سپر لیگ ،(آج)مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گاتازترین

March 09, 2024

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) میں (آج)اتوار کو مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گا ، پہلا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز جبکہ دوسرا میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا ، پی سی بی کے زیر اہتمام پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے(آج) اتوار کو لیگ کے 27 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی ، میچ دوپہر 2 بجے شروع ہو گا ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کو آل رانڈر شاداب خان لیڈ کر رہے ہیں، انہیں کولن منرو ، ایلیکس ہیلز ، نسیم شاہ ، عماد وسیم ، جورڈن کوکس اور فہیم اشرف جیسے بہترین کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں ، ملتان سلطانز وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں ریزا ہینڈرکس ، ڈیوڈ ولی ، افتخار احمد ، کرس جورڈن اور خوشدل شاہ شامل ہیں ، لیگ کا 28 واں میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے درمیان نیشنل سٹیڈیم ، کراچی میں کھیلا جائے گا ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جارح مزاج بیٹر رائیلی روسو کی زیر قیادت میں میدان میں اترے گی اور انہیں سرفراز احمد ، جیسن رائے ، محمد عامر ، عقیل حسین ، محمد وسیم ، سعود شکیل کی خدمات حاصل ہیں ، لاہور قلندرز کو فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی لیڈ کریں گے ۔ فخر زمان ، سکندر رضا ، کارلوس براتھویٹ، زمان خان اور صاحبزادہ فرحان اس ٹیم کا حصہ ہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی