پاکستان سپورٹس بورڈ کی ایک اور نااہلی سامنے آگئی، 23ویں ایشین اسکواش ٹیم چیمپئن شپ ملتوی ہونے کے باوجود چیمپین شپ کے انعقاد کیلئے این او سی جاری کردیا۔ تفصیل کے مطابق مشرقِ وسطی کی کشیدہ صورتحال کے باعث ایشین اسکواش ٹیم چیمپئن شپ کو گزشتہ ماہ ہی ملتوی کیا جا چکا تھا تاہم پاکستان سپورٹسبورڈ نے حیران کن طور پر گزشتہ روز 23ویں ایشین اسکواش ٹیم چیمپئن شپ کے انعقاد کے لیے پاکستان اسکواش فیڈریشن کو این او سی جاری کرتے ہوے تحریر کیا کہ پی ایسبی کو اس ایونٹ کے انعقاد پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی