پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل انگلش کرکٹر اولی اسٹون اپنی شادی کو لے کر پریشان ہو گئے۔ انگلش ٹیم کے فاسٹ بالر اولی اسٹون کی شادی 12 اکتوبر کو انگلینڈ میں طے ہے جبکہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 7 سے 11 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ او لی اسٹون شادی کی وجہ سے پہلے ٹیسٹ میچ میں شرکت نہیں کریں گے، انگلش کرکٹر کا کہنا ہے کہ شادی کی وجہ سے کوشش کروں گا کہ دوسرے ٹیسٹ سے ملتان میں ٹیم کو جوائن کروں۔ ٹیسٹ سیریز میں بین اسٹوکس انگلش ٹیم کی قیادت کریں گے، ان کی انجری کے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی