i کھیل

پاکستان ویسٹ انڈیز پریکٹس میچ تیسرے روز ، ویسٹ انڈیز نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 268 رنز بنا لئےتازترین

July 21, 2026

کوئینز پارک کرکٹ کلب پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان چار روزہ پریکٹس میچ کا تیسرا روز ختم ہوگیا۔ تیسرے دن کھیل کے اختتام پر ویسٹ انڈیز نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 268 رنز بنا لئے ۔پاکستان کی جانب سے محمد علی نے 3 , عامر جمال اور علی عثمان نے 2 ,2 جبکہ محمد عباس نے 1 وکٹ حاصل کی ۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 455 رنز بنائے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی