i کھیل

پاکستان ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری میچ آج کراچی میں کھیلا جائے گاتازترین

April 22, 2024

پاکستان ویمن اور ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج (بروز منگل )نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔مہمان ویسٹ انڈین ویمن ٹیم کو میزبان پاکستان کی ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-2کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کی ویمن ٹیم کو 113رنز اور دوسرے میچ میں 2وکٹوں سے شکست دی تھی۔ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہے جہاں وہ میزبان پاکستانی ویمنز ٹیم کے خلاف تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ تین ون ڈیمیچوں کی سیریز کے دو میچز کھیلے جا چکے ہیں۔ویسٹ انڈیز ٹیم کی قیادت ہیلی میتھیوز کریں گی جبکہ پاکستان ٹیم کو نداڈار لیڈ کریں گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 23اپریل کو کھیلا جائے گا،تینوں میچز نیشنل سٹیڈیم کراچی میں شیڈول ہیں اور ڈے اینڈنائٹ ہوگے، یہ میچز پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق تین بج کر 30منٹ پر شروع ہوں گے۔پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا آغاز 26اپریل سے ہوگا، دوسرا میچ28اپریل،تیسرا 30اپریل،چوتھا 2 مئی جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 3مئی کو کھیلا جائے گا۔تین ون ڈے میچز کی طرح پانچوں ٹی ٹونٹی میچ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں ہی کھیلے جائیں گے۔ ٹی ٹونٹی میچز شام 7بج کر 30منٹ پر شروع ہوں گے

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی