i کھیل

پاکستان ویمن اور ویسٹ انڈیز ویمن ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز (آج) ہوگاتازترین

April 17, 2024

پاکستان ویمن اور ویسٹ انڈیز ویمن ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (آج)جمعرات کو نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں ہوگا۔ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم ان دنوں پاکستان کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان پاکستانی ویمنز ٹیم کے خلاف تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔تین ون ڈیمیچوں کی سیریز میں ویسٹ انڈیز ٹیم کی قیادت ہیلی میتھیوز کریں گی جبکہ پاکستان ٹیم کو نداڈار لیڈ کریں گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 21 اپریل جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 23 اپریل کو کھیلا جائے گا،تینوں میچز نیشنل سٹیڈیم ، کراچی میں کھیلے جائیں گے اور ڈے اینڈنائٹ ہوگے، میچز پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق تین بج کر 30 منٹ پر شروع ہوں گے۔پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا آغاز 26 اپریل سے ہوگا، دوسرا ٹی ٹونٹی میچ28 اپریل،تیسرا ٹی ٹونٹی میچ 30 اپریل،چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 2 مئی جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 3 مئی کو کھیلا جائے گا۔ تین ون ڈے میچز کی طرح پانچوں ٹی ٹونٹی میچ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم ، کراچی میں ہی کھیلے جائیں گے۔ ٹی ٹونٹی میچز شام 7 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی