i کھیل

پاکستان نیوزی لینڈ چوتھا ٹی20میچ آج قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گاتازترین

April 24, 2024

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی 20انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ آج(بروزجمعرات )قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کے تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جاچکے ہیں جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 1-1سے برابر ہے۔ پانچ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی ٹونٹی میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا،دوسرے میچ میں پاکستان نے مہمان نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دی جبکہ تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پاکستان کی ٹیم کو 7وکٹوں سے شکست دے کر مقابلہ 1-1سے برابر کر دیا تھا۔پاکستانی ٹیم جمعرات کو مایہ ناز بیٹر بابر اعظم کی زیر قیادت میدان میں اترے گی ،سکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں ابرار احمد ، اعظم خان ، فخر زمان ، افتخار احمد ، عماد وسیم ، محمد عباس آفریدی ، محمد رضوان ، محمد عامر ، محمد عرفان خان ، نسیم شاہ ، صائم ایوب ، شاداب خان ، شاہین شاہ آفریدی ، اسامہ میر ، عثمان خان اور زمان خان شامل ہیں ۔ نیوزی لینڈ ٹیم کو مائیکل بریسویل لیڈ کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ٹام بلنڈل ، ٹم سیفرٹ ، فن ایلن ، مارک چیپمین ، جوش کلارکسن ، ڈین فوکس کرافٹ ، کول میک کونچی ، جیمز نیشم ، جیکب ڈفی ، بین لسٹر ، ولیم او روک ، بین سیئرز ، ایش سودھی ، ایڈم ملن ، زیکری فوکس اور ٹم روبنسن شامل ہیں ۔ پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20انٹرنیشنل میچوں میں پلڑا بھاری ہے ۔ اعداد و شمار کے مطابق دونوں ٹیمیں اب تک 41میچ کھیل چکی ہیں، 22میں پاکستان فاتح رہا ،18میچ نیوزی لینڈ نے جیتے جبکہ 2میچ بے نتیجہ رہے ۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا میچ 25اپریل جبکہ پانچواں اور آخری میچ 27اپریل کو کھیلا جائے گا ۔ سیریز کے پہلے تین میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا چکے ہیں جبکہ بقیہ آخری دو میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی