قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید بھارتی ٹیم کے ہیڈکوچ کیساتھ ہونے والی گفتگو منظر عام پر لے آئے۔سابق کرکٹر و قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید نے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بھارتی ٹیم کے موجود ہیڈکوچ گوتم گمبھیر نے پاکستان کرکٹ کی بگڑتی ہوئی حالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حیرانگی کا اظہار کیا تھا۔گمبھیر نے مجھ سے پوچھا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کے باوجود کرکٹ کو کیا ہوگیا ہے؟ پاکستان کی گرتی ہوئی کارکردگی سے پاک بھارت میچز کا جنون کم ہوجائے گا۔واضح رہے کہ سیاسی تنا کی وجہ سے پاک بھارت ٹیمیں محض آئی سی سی ایونٹس میں مدمقابل آتی ہیں، تاہم گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان کی ہوم اور آوے میچز میں کارکردگی نہایتی غیر تسلی پخش رہی ہے۔پاکستان کو ٹی20 ورلڈکپ میں امریکا کے ہاتھوں شکست کے بعد گروپ رانڈ میں میگا ایونٹ سے باہر ہونا پڑا جبکہ بنگلادیش نے ہوم گرانڈ پر پہلی بار گرین شرٹس کو کلین سوئپ کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی