i کھیل

پاکستان کرکٹ بورڈ کاکھلاڑیوں کی فٹنس بہتر بنانے کیلئے میڈیکل شعبے میں نئی بھرتیوں کا فیصلہتازترین

April 10, 2026

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کی فٹنس اور طبی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لئے میڈیکل شعبے میں نئی بھرتیوں کا اعلان کردیا۔اس حوالے سے باقاعدہ اشتہار بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت سینیئر اسپیشلسٹ فزیوتھراپسٹ، اسپیشلسٹ فزیوتھراپسٹ، سینیئر منیجر کوآرڈینیشن اسپورٹس اینڈ ایکسرسائز میڈیسن اور جونیئر اسپورٹس ڈاکٹرز کی آسامیوں پر تقرریاں کی جائیں گی۔پی سی بی کے مطابق ان بھرتیوں کا مقصد قومی کھلاڑیوں کو عالمی معیار کی طبی سہولیات فراہم کرنا اور ان کی فٹنس کو مزید بہتر بنانا ہے۔دلچسپی رکھنے والے امیدواروں سے 24 اپریل تک درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی