سابق کپتان محمد حفیظ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی شرکت کی حمایت کردی۔اپنے ایک بیان میں پی سی بی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کرنی چاہیے۔واضح رہے کہ ورلڈ کپ 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا، پاکستان میں اس میں شریک ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں فیصلہ جمعہ یا پھر پیر کو کرے گا۔آئی سی سی نے بنگلادیش کے بھارت جانے سے انکار کے بعد اسکاٹ لینڈ کو ورلڈ کپ میں شامل کر لیا ہے۔ پاکستان نے بنگلا دیش کو ہر ممکن حمایت کی یقین دہانی کرائی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی