پاکستان کو ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کی میزبانی مل گئی۔ ایونٹ کی میزبانی کی تصدیق بیس بال فیڈریشن آف ایشیا کے اجلاس میں کی گئی۔سیکریٹری پاکستان بیس بال فیڈریشن سید فخر علی شاہ کا کہنا ہے کہ ایونٹ کی میزبانی ملنا پاکستان پربھرپوراعتماد کا اظہار ہے، ایونٹ اکتوبر میں کرانے کا ارادہ ہے، وینیو اور تاریخوں کا اعلان جلد ہو گا۔سید فخرعلی شاہ نے مزید کہا کہ ایونٹ میں بھارت ، سری لنکا ، نیپال،عراق،افغانستان اورسعودی عرب کی ٹیمیں شریک ہوں گی، فلسطین اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں بھی ایونٹ میں حصہ لیں گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی