پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کپتان بابر اعظم کی قیادت میں امریکہ کے شہر ڈیلاس پہنچ گئی جہاں وہ عالمی ٹی 20کرکٹ کپ میں شرکت کرے گی۔قومی ٹیم لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ سے پرواز کے زریعے ڈیلاس ائیرپورٹ پہنچی جہاں اعلی حکام نے ان کا استقبال کیا۔ڈیلاس ائیرپورٹ پر پاکستانی شائیقین بھی بڑی تعداد میں موجود تھے جنہوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور سیلفیاں لیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 6 جون کو امریکہ کے خلاف ڈیلاس میں کھیلے گی۔پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم تاریخ میں پہلی بار امریکہ میں کرکٹ میچز کھیلے گی۔عالمی ٹی 20کرکٹ کپ دو جون سے 29جون تک امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائیگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی