i کھیل

پاکستان جانے یا نہ جانے کا فیصلہ ہمارے ہاتھ میں نہیں، ونوں بورڈز یہ فیصلہ کریں گے،روہت شرماتازترین

November 11, 2024

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ پاکستان جانے یا نہ جانے کا فیصلہ ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے، دونوں بورڈز یہ فیصلہ کریں گے۔روہت شرما نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہماری توجہ چیمپئنز ٹرافی پر ہے، اگر بھارتی ٹیم کو پاکستان بھیجا جائے گا تو ہمیں کوئی ایشو نہیں ہے۔واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کو آگاہ کیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق بی سی سی آئی نے حکومت سے کلیئرنس نہ ملنے پر ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے منع کیا ہے۔یاد رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پاکستان کے تین وینوز پر اگلے سال 19 فروری سے 9 مارچ تک شیڈول ہے جس میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی