i کھیل

پاکستان ،بنگلہ دیش دوسرا ٹیسٹ میچ آج شروع ہوگا، بنگلادیش کو دھچکا، دو اہم کھلاڑی ان فٹ ہوگئےتازترین

May 15, 2026

پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین جاری ٹیسٹ سیریز کا دوسراٹیسٹ میچ آج (ہفتہ سے ) سلہٹ میں شروع ہوگا۔ میچ سے قبل بنگلادیش کی ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی۔ بنگلادیشی میڈیا کے مطابق اوپننگ بیٹرز شادمان اسلام اور محمود الحسن ان فٹ ہوگئے۔ دونوں کھلاڑی میرپور ٹیسٹ میں دوران فیلڈنگ انجری کا شکار ہوئے تھے۔رپورٹ کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ(بی سی بی ) نے ممکنہ متبادل کھلاڑی کے طور پر ذاکر حسین کو طلب کرلیا ہے۔ ذاکر حسین نے سلہٹ میں ٹیم کے ہمراہ ٹریننگ سیشن میں بھی حصہ لیا۔ بنگلادیشی میڈیا کے مطابق بی سی بی شادمان اسلام اور محمود الحسن کی فٹنس کی صورتحال کا جائزہ لے گا۔ خیال رہے کہ میرپور ڈھاکہ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو 104 رنز سے شکست دی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی